خیبرپختونخواحکومت کا عوام کوگھربیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت کا آغاز

اتوار 24 مارچ 2024 18:20

خیبرپختونخواحکومت کا عوام کوگھربیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے معلومات کی سہولت دینے کے لئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے، ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرکے لئے کے پی ٹرانسپورٹ کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے جو گوگل پلے سٹورسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبردرج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق حاصل کرسکتے ہے جبکہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی سکرین پردیکھ سکیں گے اس کے علاوہ ایپ کے دیگر سہولیات میں لائسنس کی پوری معلومات، فیس، ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکشن، ایپلیکشن انکوائری، لائسنس سنٹر سمیت دیگر اہم معلومات اورلائسنس بنانے کے حوالے سے مکمل تفصیلات شامل ہیں، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ دفتر جانے کی ضرورت نہیں کے پی ٹرانسپورٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس سے لیکر لائسنس بنوانے تک کے سارے معلومات ایک کلک میں حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :