ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حیدرآباد کا موٹر وے پولیس کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف M-9 پر کریک ڈائون

اتوار 24 مارچ 2024 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر آر ٹی اے سیکرٹری حیدرآباد ریجن سلیم میمن کی جانب سے ایڈمن آفیسر موٹر وے جامشورو نور حسن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف M-9 کریک ڈائون کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ٹی اے سیکرٹری حیدرآباد ریجن سلیم میمن نے موٹر وے پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے کراچی، حیدرآباد ، نوشھروفیروز، خیرپور سے آنے جانے والی 81 مسافر گاڑیوں کو روک کر چیک کیا ، چیکنگ کے دوران تھری میر واھ سے کراچی آنے جانے والی وین گاڑیوں کی موومنٹ بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر فٹنیس 33 گاڑیوں پر 26750 روپیا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس موقع پر آر ٹی اے سیکرٹری سلیم میمن موٹر وے افسر نور حسن نے کہا کہ بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر فٹنس گاڑی چلانا غیر قانونی عمل پے کچھ ٹرانسپوٹر مسافر گاڑیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت کرتے ہیں جس وجہ سے جرمانے عائد کئے ہیں۔