انٹر نیشنل رپبلکن انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن کے سربراہ کی قیادت میں وفد کی لیاقت بلوچ سے ملاقات

اتوار 24 مارچ 2024 20:15

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) انٹر نیشنل رپبلکن انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن کے سربراہ کینٹ پیٹن کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں ملاقات،اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،ڈاکٹر زبیدہ جبین ہاشمی،جنید آفتاب اور عالیہ بانو بھی موجود تھیں،لیاقت بلوچ نے وفد کو منصورہ میں خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا غزہ و فلسطین کے عوام سے انسانیت دشمن رویہ خود امریکا کے لیے بڑی رسوائی کا باعث بن رہا ہے۔غزہ اور رفح پر اسرائیلی جارحیت اور مداخلت ،مسلسل بمباری بچوں اور خواتین کی شہادتیں عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئیں ہیں۔پائیدار جمہوری عمل کے لیے غیر جانبدارانہ کمیشن عمل میں لایا جائے اور نیشنل انٹر نیشنل ایجنسیوں کی مداخلت بند کی جائے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 23 مارچ افواج پاکستان پریڈ شاندار تھی مگر کشمیر ،فلسطین کے عوام مسلم افواج کی منتظر ہیں۔