ایس ایس پی سانگھڑ کا ڈی سی سانگھڑ کے ہمراہ شہر کے مندروں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 24 مارچ 2024 20:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ایس ایس پی سانگھڑ کا ڈی سی سانگھڑ کے ہمراہ شہر کے مندروں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہندو برادری کے اراکین سے ملاقات کی اور ہولی کی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ نے ڈی سی سانگھڑ عمران الحسن خواجہ کے ہمراہ شہر کے گرونانک مندر اورگردوارہ گرو گوبند سنگھ مندر سمیت مختلف مندروں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر راجیش کمار ھردسانی اور سیٹھ سریش کمار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ اور ڈی سی سانگھڑ نے کیک کاٹ کر ہولی کی مبارک باد پیش کی۔ ہندو کمیونٹی کے عہدیداران و کارکنان سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے یہ رنگ محبت اور امن کا پیغام ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری نے ملک کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر جس طرح وطن عزیز کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر آزاد معاشرے کو تشکیل دیں۔ ایس ایس پی نےکہا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہوار پر اضافی نفری تعینات کرکے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے جوانوں اور اہلکاروں کو ہولی پر چھٹیاں بھی دی گئی ہیں۔ اس موقع پر مندر کمیٹی کے منتظمین نے ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ اور ڈی سی سانگھڑ عمران الحسن خواجہ کی آمد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور سندھی اجرک ٹوپی کے روائتی تحائف پیش کیے۔ دورے کے موقع پر ایس ایچ او سانگھڑ، انچارج ڈی آئی بی اور انچارج ون فائیو سانگھڑ بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :