کراچی،جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام

اتوار 24 مارچ 2024 21:10

کراچی،جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم بخطل شاہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا عمانی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ملزم نے عمانی ریزیڈنٹ کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب کا وزٹ ویزا حاصل کیا تھا۔ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان اور عمان کی جعلی امیگریشن اسٹمپس بھی لگی ہوئی تھیں۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔