پولیس نے ڈرگ فری پنجاب کیلئے مہم تیز، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،247 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ ، ترجمان

اتوار 24 مارچ 2024 21:20

پولیس نے ڈرگ فری پنجاب کیلئے مہم تیز، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،247 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) پولیس نے وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے مہم تیز کر دی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کے اڈوں پر پولیس ٹیموں کے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 635 ریڈز کئے گئے، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 247 مقدمات درج کرکے 247 ملزم گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 68 کلو چرس، 01 کلوگرام آئس، 03 کلو ہیروئن اور 2465 لٹر شراب برآمد کی گئی، ترجمان نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے شروع کئے گئے کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 6164 ریڈز کیے گئے، 3160 مقدمات درج کرتے ہوئے 3545 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 2666 کلو چرس ، 09 کلو آئس ، 55 کلو ہیروئن، 82 کلو گرام افیون اور 34231 لٹر شراب برآمد کی گئی، ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ماڈرن نشہ آور اشیا آئس ، شیشہ اور فلیور ڈرگز کے قلع قمع کیا جائے۔