یو این آر ڈبلیو اے کو شمالی غزہ میں امداد فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، فلپ لازارینی

پیر 25 مارچ 2024 10:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے)کے سربراہ فلپ لازارینی نےکہا ہے کہ اسے شمالی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد تقسیم کرنے کی اب تک اجازت نہیں دی گئی ، جس سے غزہ میں انسانی زندگیاں بچانے کی کوششوں میں رکاوٹ آئے گی۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق فلپ لازارینی نےایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی یہ پابندیاں اور رکاوٹیں فوری ختم ہونی چاہییں اور ایجنسی کے امدادی قافلوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

فلپ لازارینی نےلکھا کہ یو این آر ڈبلیو اے کو اس کی سرگرمیوں سے روکنا جس کا اسے غزہ کے لیے مینڈیٹ حاصل ہے۔ یہ علاقے میں قحط میں اضافے کے مترادف ہے کہ وقت کی سوئی قحط کی طرف تیزی سے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کے لوگ بھوک اور قحط کا شکار ہو رہے ہیں، ان کو پینے کے لیے پانی میسر نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس سر چھپانے کے لیے سایہ ہے۔واضح رہے چند روز قبل اسرائیل نےیو این آر ڈبلیو اےکے چیف کو بھی رفح کے راستے غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔