عامرخان کی رنگ برنگی گھیردارپینٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

عامرخان اپنی بیٹی کی شادی کے فنکشن پربھی جدید اندازکی حریم پینٹس پہنے نظر آئے تھے

پیر 25 مارچ 2024 12:35

عامرخان کی رنگ برنگی گھیردارپینٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام مشہور عامر خان کی رنگ برنگی گھیردار پینٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ایک ویڈیو میں کیمرا مین کی جانب سے عامر خان کو نئی گاڑی پر مبارک باد دی گئی جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ میری امی کی گاڑی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کی ویڈیو ان کی گھیردار اور رنگ برنگی پینٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لباس بھی والدہ کا ہی لگ رہا ہے۔

عامر خان اپنی بیٹی کی شادی کے فنکشن پر بھی جدید انداز کی حریم پینٹس پہنے نظر آئے تھے۔عامر خان کو اکثر بڑی شان سے اسی قسم کے منفرد ملبوسات پہنے دیکھا گیا ہے جو اس عام تاثر کو ختم کرتا ہے کہ رنگین لباس صرف خواتین کی میراث ہے۔ عامر خان کے علاوہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی اپنے اترنگے ملبوسات کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔