تھانہ بھا گٹانوالا کے ایس ایچ او،تھانیدار اور ہیڈکانسٹیبل اورکانسٹیبل کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 25 مارچ 2024 15:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج ملک نثار احمد نے مقدمہ قتل میں ریکارڈ پیش نہ کرنے اور شہادت کیلئے پولیس کے پیش نہ ہونے پر تھانہ بھا گٹانوالا کے ایس ایچ او،تھانیدار اور ہیڈکانسٹیبل اورکانسٹیبل کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فاضل عدالت کے جج نے مقدمہ قتل 22/446میں تھانہ بھاگٹانوالا کے سب انسپیکٹرشبیر احمد، عرفان اللہ،ہیڈ کانسٹیبل سکندر حیات اورکانسٹیبل منظور احمد کو ریکارڈ پیش کرنے اور شہادتوں کے لئے طلبی نوٹس جاری کئے جنہیں جن کی گزشتہ دوسال سے پروا نہ کرنے پر فاضل عدالت نے جج ملک نثار احمد نے ان کے ایس ایچ او سمیت مزکورہ چار اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور افسران کو ہدایت کی گئی کہ انہیں عدالت پیش کیا جائے۔