چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا

پیر 25 مارچ 2024 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا۔آئی سی سی وفد میں سینیئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔آئی سی سی وفد نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا اور نیشنل اسٹیڈیم کی مینجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دے گی، آئی سی سی وفد کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔