ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ،عباس بادامی

پیر 25 مارچ 2024 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ممتازسماجی رہنماء اور جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجد کرنا ہوگی ،کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمارے آباؤ اجداد نے اس کی تعمیر و ترقی کیلئے ملکر کام کیا ۔لہٰذا ہمیں ملکر اس کی بقاء اور استحکام کیلئے کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک دشمن قوتیں ہمارے خلاف جدوجہد کررہی ہیں ،خصوصاً پڑوسی ملک افغانستان اور بھارت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور یہ عناصر نہیں چاہتے کہ ملک میں استحکام ہو اور ہمارے عوام پر امن طریقے سے اپنی زندگیاں گزاریں ،لیکن ان کو تو سمجھ لینا چاہیئے کہ ہمیں وطن کی سلامتی ،ملکی بقاء اور استحکام بے حد عزیز ہے اور قوم کا بچہ بچہ اس جدوجہد میں برابر کا شریک ہے ،ہماری سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور ہم کسی بھی طرح ایسے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جو ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے اسرائیل کی بی مذمت کی جو بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے ۔