اے این ایف کی کارروائیاں ،ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کی 13 ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 25 مارچ 2024 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیوں میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد کر کی13 ملزمان گرفتار کرلئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے 1.8 کلو آئس اور ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوسری کارر وائی میں قطر جانے والے مسافر سے 1.8 کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی ،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں شارجہ اور جدہ جانے والے دو مسافروں سے 135 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے،ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی ،کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 25 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں ملزم سے 72 کلو افیون ،کراچی سے 8.4 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس ،حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 7.2 کلو چرس ،ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو چرس ،ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب دو کاروائیوں میں 3 ملزمان سے 2 کلو آئس اور 2.4کلو چرس اور پشاور میں لائف کیئر ہسپتال کے قریب ملزم سے 2.9 کلو ہیروئن اور 80 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔