سادات برادری کی ممتاز شخصیات و اعزہ واقارب کے انتقال پر سادات برادری کی تعزیت

پیر 25 مارچ 2024 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سادات ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں سیدذوالفقارشاہ،سید رضا کاظمی،سید سرمد علی شاہ،سید تنویر حسین ،سید بلال کاظمی،سید زین کاظمی،سید مہر علی شاہ اور دیگر نے ملک بھر کی سادات برادری کی ممتاز شخصیات اور ان کے اعزہ واقارب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین بخاری ،سابق وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ر سیدغوث علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید شبیر حیدر شاہ ایڈوکیٹ ،سینئر صحافی سید عمران شاہ کے والد ، وزیراعلی سندھ کے بہنوئی وسیکریٹری زراعت سندھ سید اعجاز علی شاہ کی والدہ ،بلدیاتی ملازم ماری پورٹاؤن وقاص شاہ،یوسی سیکرٹری نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاصم سعید نقوی اور سابق ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی سید محمد طحہ کے والد انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرمائے۔