وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

پیر 25 مارچ 2024 19:16

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے فلسطین کے سفیر احمد جواد اے ربیع نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے فلسطین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر زور دیا۔