میراویس مہمند کے حجرے میں کامیاب جرگہ،ملک غازی احمد اور ملک شامونڈ کے درمیان اختلافات ختم

پیر 25 مارچ 2024 19:57

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) میراویس مہمند کے حجرے میں کامیاب جرگے کے نتیجے میں ملک غازی احمد اور ملک شامونڈ کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے،ملک غازی احمد اور ملک شامونڈ نے ساتھیوں سمیت ماضی کے اختلافات بھلا کر ایک ساتھ چلنے اور میر اویس مہمند کو بطور ٹھیکیدار قبول کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میراویس مہمند کے حجرے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمند عیسی خیل قوم کے مشران ملک غازی احمد، ملک شامونڈ، ملک گل رحمان، ملک انور، لائق شاہ کے علاوہ ملک نادر منان، ملک منظور اور سعید صافی اور دیگر قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے ملک نادر منان مہمند نے عیسی خیل قوم کے اتفاق کو خوش آئند قرار دیا اور مہمند کے باقی اقوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے معدنیات کے مسائل جرگہ سے حل کریں تاکہ آپ کے قوم خوشحال ہو سکیں ۔میراویس مہمند نے کہا کہ قوم نے ہم پر اعتماد کیا ۔ مہمند قوم کے مشران کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :