چالاک ڈرائیور نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے ساتھی ڈرائیور کو عدالت میں پیش کر دیا

پیر 25 مارچ 2024 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) چالاک ڈرائیور نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے ساتھی ڈرائیور کو عدالت میں پیش کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے‘ تھانہ ڈجکوٹ کے اے ایس آئی انور نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ میں حمیداں بی بی جان کی بازی ہار گئی تھی اور مقدمہ نمبر 107/24 میں ملزم محمد حسنین نے عدالت میں پیش ہو کر 27مارچ 2024ء تک ضمانت کروا لی اور اس مقدمہ میں ملوث منیر احمد نامی ڈرائیور بھی عدالت سے 27مارچ تک ضمانت کر کے تھانہ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

بازپرس کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ ڈرائیور نے پولیس کو الجھانے کیلئے ساتھی منیر احمد کو رقم لیکر خود کو ڈرائیور ظاہر کروایا۔