سیاسی مداخلت کے باعث ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن مستعفی
اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،مستعفی پرنسپل کا خط،مینجمنٹ کمیٹی سے سید بابر بھی مستعفی
پیر 25 مارچ 2024 21:21
(جاری ہے)
پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہائوس سیکریٹریٹ نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجی طورپرپاکستان سے واپس جانے کااعلان کردیا، مستعفی پرنسپل ایچی سن کالج نے خط میں کہا کہ اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،چند افرادکو فائدہ پہنچانے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔
مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہاکہ گورنر ہائوس کے فیصلوں نے انتظامی امور میں خرابی پیدا کی، پاکستان کے معروف اسکول میں غیرضروری مداخلت کا سوچ نہیں سکتا تھا،یکم اپریل سے عہدہ چھوڑ دوں گا،انتظامی معاملات سے اب دور رہوں گا۔گورنر ہاوس سیکرٹریٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایچی سن کالج میں 3 ہزار طلبا ء تعلیم حاصل کررہے ہیں،چند طلبا ء کی فیس معاف کرنے سے اسکول کو مالی نقصان نہیں ہوگا،اگر والدین کی کسی اورشہرپوسٹنگ ہوجائے توفیس لے کر والدین پربوجھ نہیں بنناچاہیے ،بچوں کی والدہ نے ایچی سن انتظامیہ کو فیس معافی سے متعلق متعدد درخواستیں دیں۔انہوںنے کہا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پا رہے تھے ، جو کلاسز بچوں نے نہیں لیں تھیں ان کی فیس معاف کرانے کی درخواست دی گئی تھی۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے ،40لاکھ روپے تنخوا ہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے ، پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے پرنسپل نے یہ حربہ اپنایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.