لاہور میں دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 25 مارچ 2024 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت میں دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس کے مطابق گلبرگ کی ماڈل کالونی میں35سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا، متوفی کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا جس کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

نواب ٹائون کے علاقہ میں 50 سالہ شخص نے سر میںگولی مار کر خودکشی کی ،50سالہ عتیق الرحمان نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی کاخاتمہ کیا ۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :