یوم پاکستان کے حوالے سے گلگت بلتستان میں مختلف تقاریب کا انعقاد

ةبلند وبالا اور برف بوس پہاڑوں کے بیچ بسنے والے باسیوں نے یوم پاکستان ملی چوش و جذبے سے منایا

پیر 25 مارچ 2024 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) یوم پاکستان کے حوالے سے گلگت بلتستان میں مختلف تقاریب کا انعقاد ، ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے بلند وبالا اور برف بوس پہاڑوں کے بیچ بسنے والے باسیوں نے یوم پاکستان ملی چوش و جذبے سے منایا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں یوم پاکستان کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا، باب گلگت میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب ہوئی ، جس میں کمانڈر ایف سی این اے سمیت جی بی کے اعلیٰ عسکری وسول حکام نے شرکت کی، یوم پاکستان کے حوالے سے فرنٹیئر کور شمالی علاقہ جات کی جانب سے بنجی اور سرفرانگا میں فائر پاور ڈیمو کا بھی انعقاد کیا گیا، فائر پاور ڈیمو کے دوران مختلف ہتھیاروں کا استعمال کر کے پاک فوج نے دشمن کے حملے کی صورت میں پر جوش دفاع کرنے کی صلاحیت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، ڈیمو میں نمائش کردہ جنگی صلاحیتوں سے لیس ہتھیاروں پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، 23 مارچ کے حوالے سے پاک فوج نے گلگت بلتستان میں یوتھ انٹر یکٹیو پروگرام کا اہتمام کیا جس میں جی بی کے تمام اضلاع کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا، قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دیا اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔