آسام ،انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوہاٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 21:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) بھارت ریاست آسام اسپیشل ٹاسک فورس نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوہاٹی میں زیر تعلیم مقبوضہ جموںوکشمیر کے طالب علم سہیل الرحمان کو جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامہ آسام ٹریبیون نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ جموں سے تعلق رکھنے والے طالب علم سہیل الرحمان کو جو آئی آئی ٹی گوہاٹی میں زیر تعلیم ہے تفتیش کیلئے گرفتار کیاگیا ہے ۔سہیل کوآئی آئی ٹی گوہاٹی کے ایک اور طالبعلم توصیف علی فاروقی کی حالیہ گرفتاری کے بعد حراست میں لیاگیا ہے ۔ توصیف علی فاروقی پر مبینہ طورپرسوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کے الزام ہے۔