خیرپور،گندم میں کروڑوں روپے کی خورد برد پر تین فوڈ افسران معطل

پیر 25 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سندھ کے وزیر خوراک نے جام شورو میں کروڑوں روپے کی گندم میں خورد برد کے معاملے پر تین فوڈ افسران کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم میں خورد برد کا اسکینڈل سامنے آیا تھاجس پر وزیر خوراک نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔صوبائی وزیر نے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ تین فوڈ افسران کو معطل کردیا۔ وزیر خوراک جام خان شورو نے کہاکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیرپورمنورمیرانی،فوڈسپروائزر انچارج مبین احمد انڑ گمبٹ اور فوڈ انسپیکٹر سیٹھارجہ ظہیر عباس شر کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :