وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن کے مطابق غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا آغاز،9غیرقانونی رکشے ضبط کرلیے

منگل 26 مارچ 2024 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی کی نگرانی میں سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس سریاب سرکل پر مشتمل ٹیم نے غیرقانونی رکشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں بروری روڈ بی ایم سی اسٹاپ اور پرانا اڈہ ڈبل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 9غیرقانونی رکشے ضبط کرلیے جبکہ اس موقع پر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 41رکشوں کو چالان کیا۔

واضح رہے کہ عدالت عالیہ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں تمام چیک پوسٹوں سے رکشوں کو لانا جانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کردیا گیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ویژن اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور غیرقانونی رکشوں کے خلاف کارروائی ناگریز ہوچکی ہے لہذا تمام رکشہ ڈرائیورز اپنے اصل پرمٹ اور کاغذات ہمراہ رکھیں بصورت دیگر کارروائی کے دوران کاغذات اور پرمٹ نہ پر رکشہ بند اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔