آسٹریلیا ، کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے،2 کو بچالیا گیا

منگل 26 مارچ 2024 09:10

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) آسٹریلیا کے ساحل پرکشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے۔شنہوا کے مطابق ایس اے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پال بہر نے بتایا کہ آسٹریلوی جزیرے اسپلسبی کے قریب کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشتی پر کل پانچ افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو سکیورٹی اہلکاروں نے بچالیا ،لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔