انروا کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا، اقوام متحدہ

منگل 26 مارچ 2024 10:10

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’ انروا ‘‘کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے ۔سیکرٹری جنرل نےانروا پر لگاتار اسرائیلی الزامات اور حملوں کے بعد اس ادارے کے حوالے سے اردن کے دارالحکومت عمان میں پریس کانفرنس میں ان ممالک سے مطالبہ کیا جنہوں نے انروا کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےعمان میں واقع وحدت مہاجر کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ انروا نہایت مشکل حالات میں کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امدادی ادارے کے خلاف الزامات کی تفتیش جاری ہے اور انروا کی مالی تعاون بند کرنے والے بعض ممالک نے اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے اور بعض ممالک تفتیشی نتائج کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ا نروا کو دوبارہ مالی تعاون فراہم کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایجنسی غزہ میں شہریوں کو زندگی فراہم کرنے کا ایک اہم راستہ ہےاور ہم اسے مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :