اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 26 مارچ 2024 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیل سے غزہ میں جاری جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ کی وجہ سے بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے اسرائیلی اخبار ’’اسرائیل ہیوم ‘‘کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔ آپ کو اسے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آپ دنیا کے ایک بڑے حصے کی حمایت کھو رہے ہیں۔ آپ بہت زیادہ عالمی حمایت کھو رہے ہیں۔ جنگ ختم ہونی چاہیے۔