راجن پور، لیڈی پولیو ورکر دوران ڈیوٹی ٹریکٹرز ٹرالی کی زد میں اکر جاں بحق

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

منگل 26 مارچ 2024 10:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پولیو قطرے پلانے والی لیڈی پولیو ورکر دوران ڈیوٹی ٹریکٹرز ٹرالی کی زد میں اکر جاں بحق ہو گئی حادثہ قطب نہر پل کے سامنے پیش آیا لیڈی پولیو ورکر پولیو کا سامان جمع کرانے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور آ رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار لیڈی پولیو ورکر کو پیچھے سے ہٹ کیا ہے لیڈی پولیو ورکر کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا زخم گہرے ہونے کے باعث لیڈی پولیو ورکر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تھانہ سٹی منتقل کر دیا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیڈی پولیو ورکر کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی جو درہ مچھی والا راجن پور کی رہائشی تھی-