فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر اسرائیل چار یورپی ملکوں کو دھمکانے پر اتر آیا

منگل 26 مارچ 2024 12:42

فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر اسرائیل چار یورپی ملکوں کو دھمکانے ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) اسرائیل نے چار یورپی ملکوں کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دینے پر سخت انتباہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار یورپی ملکوں کی طرف سے فلسطینی ریاست کے حق میں یہ بیان سامنے آنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا یہ پیغام دہشت گرد اور قاتل فلسطینی تنظیموں کو کہا جارہا ہے کہ ان کے اسرائیل پر حملے کا جواب انہیں سیاسی کامیابی کی صورت دیا جائے گا۔

کاٹز نے مزید لکھا کہ تنازعہ کے فریقین کے درمیان مذاکرات سے ہی کوئی حل ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی کوشش کی جائے گی اس سے فلسطینی ریاست کا حل دور اور علاقائی عدم استحکام بڑھانیکے مترادف ہو گا۔