Live Updates

پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاوٴ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،اے ایس پی شہر بانو کو پولیس میڈل دینے کی سفارش،گندم خریداری وزارتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری،امتحانی مراکز میں نقل روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 26 مارچ 2024 14:23

پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاوٴ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ2024 ء) پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچاو¿ کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاوٴ کیلئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔

صوبائی کابینہ نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے مسیحی ملازمین کیلئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر بھی اتفاق کر لیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے مختلف واقعات میں مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے، سینٹری ورکرز کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مو¿ثر قانون سازی کی جائے گی۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور وزیر اطلاعات کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔اجلاس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کرنے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اور محکمہ خوراک کی کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کر کے کاشت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کیلئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری امر ہے۔پنجاب کابینہ نے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔اجلاس کے دوران نقل روکنے کیلئے امتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزراء، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت کر دی، وزراءاور ارکان اسمبلی کو بھی قانون کی پاسداری یقینی بنانے کا حکم دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات