صدرنے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 15:11

صدرنے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 1 اپریل 2024، بروز پیر، سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔