پشاور ہائیکورٹ ،مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست کی سماعت، سپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب

منگل 26 مارچ 2024 15:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منگل کو سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر وکیل الیکشن کمیشن سکندر بشیر مہمند نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مگر سپیکر صوبائی اسمبلی ان سے حلف نہیں لے رہے۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو کل طلب کیا ہے، ان لوگوں نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی اور یہاں بھی آگئے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے سپیکر صوبائی اسمبلی کو (کل)بدھ تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔