Live Updates

چنیوٹ ،ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری

منگل 26 مارچ 2024 15:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس،وکلاء اور شہریوں نے ایک واک بھی نکالی۔جو کہ ڈی پی او دفتر سے ڈی سی دفتر تک نکالی گی واک کی قیادت ڈی پی او عبداللہ احمد نے کی جس میں بار کے صدر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت۔

واک کے شرکاء نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ڈی پی او نے شہریوں کی حفاظت کے لیے موٹر سائیکل چلانے والے افراد میں خصوصی تار بھی تقسیم کیں۔پتنگ بازی کے مضمرات سے متعلق آگاہی واک، پمفلٹ تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہا کہ پتنگ بازی قاتل کھیل اور جرم ہے جس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ضلع بھر میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ، پتنگ فروشوں کے قبضہ سے 350 پتنگیں اور 35 کیمیکل ڈور برآمد کر لی پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث دو ملزمان عابد علی اور محمدعثمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرکل ڈی ایس پی کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ ہیومن ریسورس اور ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے،پتنگ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات