ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادکی لائیو سٹاک سپیشلسٹ کے ہمراہ کارروائیاں، 2 دکانیں سیل، متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد

منگل 26 مارچ 2024 15:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ کے ہمراہ سٹی و ملحقہ علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 دکانیں سیل اور متعدد دکانداروں کو جرمانے اور نوٹس جاری کئے۔ پرائس کنٹرول اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ سٹی و دیگر ملحقہ علاقوں میں گوشت، چکن، دودھ دہی، جنرل سٹورز، بیکریوں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔

مرغی کے گوشت کی فروخت پر کارروائی کی گئی اور صرف خریدار کے سامنے مرغی ذبح کرتے ہوئے شہریوں کی مرضی کے مطابق مرغی کے گوشت یا مکمل مرغی کی فروخت کی ہدایت کی گئی۔ گوشت کی قیمتوں میں اضافے، غیر معیاری گوشت کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دکانیں سیل کیں اور متعدد دکانداروں کو جرمانہ اور نوٹس جاری کئے۔ شہری اپنی قیمتی آرا یا شکایات کے لئے ضلعی کنٹرول روم نمبر 09929310553 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :