وزیر توانائی کی چیئر مین واپڈا سے ملاقات ،چیئر مین کی این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش

وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کر دیں

منگل 26 مارچ 2024 15:47

وزیر توانائی کی چیئر مین واپڈا سے ملاقات ،چیئر مین کی این ٹی ڈی سی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان نے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے ملاقات کی جس میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کر دیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔

اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کر دیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ملاقات میں چیئر مین واپڈا نے این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے

متعلقہ عنوان :