صدر مملکت نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا

حملے کو ناکام بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کاروائی قابل تعریف ہے ، صدر مملکت

منگل 26 مارچ 2024 16:24

صدر مملکت نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میں نیول بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر جوابی کاروائی قابل تعریف ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کلیئرنس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے جوانوں کی بہادری کو بھی سراہا۔صدر مملکت نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی نعمان فرید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔