فواد چوہدری کے خلاف تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کیس میں سماعت بغیر کارروائی کے 3 اپریل تک ملتوی

منگل 26 مارچ 2024 16:27

فواد چوہدری کے خلاف تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کیس میں سماعت بغیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف تعمیراتی منصوبے میں خورد برد کیس میں سماعت بغیر کارروائی کے 3 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کو احتساب عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت پیش ہوئے ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کی عدم موجودگی کے باعث کاروائی آگے نہ بڑھ سکی ۔فوار چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،فوار چوہدری کی جانب سے عدالت میں دو نئی درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :