کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگا تاہم ہیٹ ویوکا امکان نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

منگل 26 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی مزید بڑھے گی۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مارچ کے آخری ایام گرم رہتے ہیں، ایک ہفتے تک گرمی کا زور ایسے ہی برقرار رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگا، اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم ہیٹ ویوکا امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سمندری ڈپریشن کی صورت میں ہیٹ ویو ہو سکتا ہے، اپریل میں سی بریزکے باعث ہیٹ ویوکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :