محکمہ زراعت وفاقی حکومت کے سپرد کیاجائے ،پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ

منگل 26 مارچ 2024 16:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان بزنس فورم جنوبی پنجاب کے چیئرمین ملک سہیل طلعت نے مطالبہ کیاہے کہ زرعی شعبے کی بحالی کے لئے یہ محکمہ وفاقی حکومت کے سپرد کیاجائے ۔

(جاری ہے)

گرین پاکستان مہم کے آغازکے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے زراعت کو صوبوں کےحوالے کیاگیاہے مگرپھربھی اس سے بہتری نہیں آئی کیونکہ صوبوں نے بھی گرانٹ کے لئے وفاق کی طرف ہی دیکھناہوتاہے ۔صالح حسن نے کہاکہ کسان کوسازگارماحول دینا حکومت کافرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ 1960کے بعدہمارے تمام ریسرچ سنٹرسست روی کاشکارہوگئے۔ہم ہرسال 3سوارب روپے کاخوردنی تیل درآمدکرتے ہیں جومعیشت پربوجھ ہے ۔تیلدار اجناس کی کاشت سے زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے ۔