بلاول بھٹو زرداری کا شانگلہ بشام میں دہشتگردی کی مذمت، خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

منگل 26 مارچ 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوٸے خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شانگلہ بشام میں دہشتگردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر چین کی حکومت سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دہشتگردی کی وجہ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ بشام واقعہ کے مجرم سزا سے بچ نہیں سکتے۔