بٹگرام پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد

منگل 26 مارچ 2024 17:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) بٹگرام پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کر کے مشتبہ گان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ برآمد ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل بٹگرام شاہین خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ تھاکوٹ کیڈٹ گل رحمان قریشی نے دیگر نفری کے ہمراہ علاقے میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا جس کے دوران ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوا جبکہ 04 مشتبہ گان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی،علاوہ ازیں متعدد گاڑیوں،موٹرسائیکلوں،بس اڈوں،ہوٹلوں اور کرایہ داران کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :