شیرشاہ پولیس اورمبینہ ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ملزم زاہد حسین زخمی حالت میں گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) لیاری ندی کے قریب شیرشاہ پولیس اورمبینہ ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم زاہد حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی پستول بمعہ رائونڈز برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سائیٹ بی پولیس نے حب ریور روڑ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے اسمگلڈ شدہ نان کسٹم پیڈ سامان سے لوڈ ہائی روف پکڑلی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سوزوکی اور 86کارٹن برآمدکرلیے جس میں کریم ملائی ،ایرانی چاکلیٹ، کیک، کلینر و دیگر آئٹمز شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :