ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی کارروائی، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ

منگل 26 مارچ 2024 18:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے مطابق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں روازنہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہے ہیں،اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے منڈیاں،جناح آباد،مانسہرہ روڈ و ملحقہ مارکیٹوں،مالز میں گوشت،چکن،فروٹ،سبزی،کریانہ اور جنرل سٹورز کا معائنہ کیا،چکن اور گوشت کے نرخوں میں اضافے و ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے۔