طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نکا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

منگل 26 مارچ 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کڈز مونٹیسوری سکول مغلپورہ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورنیو سن رائز انگلش میڈیم ہائی سکول لاہورکے طلبااور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے الائیڈ سکول، شالیمار کیمپس لاہور، سکول آف پیٹروٹیکس چراغ ٹائون رائے ونڈ روڈ لاہور اور دی لاہور سکول موہلنوال لاہورکا دورہ کیا۔