بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی تقسیم کی جگہ پر سہولیات کا فقدان ہے ،محمد بخش برہ

منگل 26 مارچ 2024 18:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی تقسیم کی جگہ پر سہولیات کا فقدان ہے نہ خواتین کے لیئے سایہ کا بندوبست ہیں اور نہ ہی واش روم کی سہولت موجود ہے جبکہ ڈیوائسز کی تعداد کم ہونے کے سبب خواتین سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی اوتھل میں جام گروپ کے جنرل کونسلر محمد بخش برہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کی جگہ پر سائے کا بندوبست نہ ہونے کے سبب روزے دار خواتین تپتی دھوپ اور گرمی میں سخت پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رقم وصولی کی جگہ پر سہولیات کی فقدان کا نوٹس لیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والی خواتین کے لیے سائے دار جگہ اور واش روم کا بندوبست کیا جائے اور ڈیوائسزکی تعداد بڑھائی جائے تاکہ خواتین اس شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں جلد از جلد اور آسانی سے اپنی رقم وصول کرسکیں اور انہیں کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑی.

متعلقہ عنوان :