ی* فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چو ری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جا ری

/90سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار % درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ں فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) شہر اور گردونواح میں چو ری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جا ری ،90سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق فیصل آباد موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کو تھا نہ غلا م محمد آباد کے علاقہ محلہ رسو ل نگر کے قریب نوید نا می شخص سے نقدی 6400روپے ایک مو با ئل اور ایک لیپ ٹا پ چھین کر فرار ہو گئے ، ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب ارشد محمود سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ سرگودھا روڈ الائیڈ موڑ کے قریب فیصل سے نقدی‘ فون‘ پیپلزکالونی کے نعمان سے 10ہزار روپے‘ فون‘ لاری اڈا کے قریب زرینہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ سرکلر روڈ پر فقیر محمد سے نقدی‘ فون‘ منصورآباد کے جاوید سے نقدی‘ فون‘ علی حسن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ منشی محلہ کے عبدالرئوف سے 30ہزار روپے‘ فون‘ بھوآنہ بازار میں مسرت شاہین سے جھپٹا مار کر پرس‘ جناح کالونی سے احسن امجد سے نقدی‘ فون‘ لاثانی پلی کے قریب الطاف سے 7ہزار روپے‘ فون‘ حاجی آباد کے قریب اشفاق سے نقدی‘ فون‘ کینال روڈ پر رضوان کی دکان سے قیمتی تار چور لے گئے‘ 227 رب کے نعمان علی سے اڑھائی لاکھ مالیت کے کمپیوٹر‘ نقدی وغیرہ‘ 229 رب کے شہزاد سے 32ہزار روپے‘ فون‘ 225 رب کے انوار حسین کی دکان سے 3لاکھ کا سامان چوری‘ نورپورہ کے قریب رمضان سے نقدی‘ فون‘ ٹول ٹیکس کے قریب ارشد سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر ضیاء سے 1ہزار روپے‘ فون‘ 57 ج ب کے رفاقت علی سے نقدی‘ فون‘ 59 ج ب کے عدیل سے نقدی‘ نڑوالہ بنگلہ کے زاہد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘رفاہ یونیورسٹی کے قریب ثقلین سے نقدی،فون،226ر۔

(جاری ہے)

ب کے خلیل سے نقدی،فون،ڈاکوئوں نے طفیل کا گھرلوٹ لیا،242ر۔ب کے شہزاد سے نقدی،فون،76ج ب کی کرن سے پرس چھین لیا،74ج ب کے حمزہ سے موٹرسائیکل،70ج ب عمرکے گھرکا صفایا کردیا،ملک پور میں شوکت علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور دیگر سامان لے اُڑے‘ 165 رب کے شعیب سے 25ہزار روپے‘ فون‘ کھجور والا باغ کے قریب علی اصغر سے نقدی‘ فون‘ مدینہ ہسپتال کے قریب احسن‘ مشتاق کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘4چک روڈ پر نشہ آور رومال سونگھا کر محمد عباس سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ نورپور کے محمد شیراز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ حق باہو چوک میں محمد عبدالله سے نقدی‘ فون‘ ہجویری ٹائون کے راشد یٰسین سے 28ہزار روپے‘ فون‘ نور فاطمہ ٹیکسٹائل کے باہر محمد جاوید سے 8ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر پی ٹی سی ایل کی زیرزمین کیبل چور لے اُڑے‘ رحمان ٹائون کے ابوالحسن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا‘ لیاقت ٹائون میں محمد ارسلان سے 10ہزار روپے‘ ٹول ٹیکس چوک میں سجاد علی سے نقدی‘ فون‘ قبرستان موڑ پر محمد سجاد سے 5ہزار روپے‘ فون‘ کینال ایونیو کالونی کے محمد لقمان سے نقدی‘ فون‘ طلائی انگوٹھی‘ گٹ والا کے قریب بلال سے نقدی‘ فون‘ 106 رب کے علی سے 28ہزار روپے‘ فون‘ 186 گ ب کے عبدالمنان کے ڈیرہ سے 7لاکھ کے مویشی چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ ملت ٹائون کے اشعر سے نقدی‘ فون‘ عبدالرحمن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں متعدد شہریوں سے نقدی‘ فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باعث سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں کچہری بازار سے الله دتہ ‘ رانا احسان‘ تحصیل آفس سے محمد جمیل‘ ضلع کچہری سے عرفان سعید‘ الیاس پارک کے محمد اشرف‘ کنک بستی کے محمد کلیم ‘ شہباز شریف پارک سے گلفام‘ سبزی منڈی غلام محمد آباد کے کاشف‘ بھٹو چوک سے اویس‘ طارق کالونی کے عبدالحمید‘ ناظم آباد کے ذیشان‘ کہکشاں کالونی کے طارق محمود‘ کوہ نورپلازہ سے محمد فراز‘ 204 چک کے فہد علی‘ مدینہ پارک کے منیر‘ دکن پارک کے محمد سلمان‘ مظفر کالونی کے گل زمان‘ علی ٹائون کے وقاص‘ پنجاب ہائوسنگ کالونی سے محمد قیوم‘ عوامی ٹائون کے اویس‘ امین پور بنگلہ کے محمد فیاض‘ 58 ج ب کے علی ارسلان‘ 66 ج ب کے عبدالرحمان‘ 67 ج ب کے اکرم‘ سندھو ٹائون کے سہیل احمد‘ بلال پارک ناظم آباد سے عدنان‘ شمس آباد کے افضل‘ 114 گ ب کے طارق‘ مائیے شاہ قبرستان سے محمد صالح‘ لال ملز چوک سے بلال‘ 214 رب کے رمیض‘ پہاڑی گرائونڈ سے رضا کمال‘ ذوالفقار کالونی کے فیصل‘ غوثیہ چوک سے مزمل حسین‘ امین پارک کے وسیم‘ ڈاکخانہ بازار کے عطاء الرحمن‘ 108 گ ب کے ابوسفیان‘ 97 رب کے امانت علی‘ 596گ ب کے ظفر حسین‘ 490 گ ب کے محمد علی اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور لوڈر رکشے چور لیکر فرار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔