Live Updates

eڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت اجلاس

iپہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز کے انتظامات جائزہ لیا گیا ھ* وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب

منگل 26 مارچ 2024 18:40

غ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہواہے ، اجلاس میں پہلی سی ایم پنجاب پنک گیمز2024 ء کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیاہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کی گیمز کروائی جائیں گی،خواتین میں سپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، خواتین زیادہ سے زیادہ پنک گیمز میں شرکت کریںتاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور عطاء الرحمن نے بھی شرکت کی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات