ن*نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام،308 طلبا و طالبات اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہ

منگل 26 مارچ 2024 18:40

․ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) کڈز مونٹیسوری سکول‘ مدنی کالونی‘ مغلپورہ‘ لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورنیو سن رائز انگلشن میڈیم ہائی سکول‘ لاہورکے طلبااور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے الائیڈ سکول‘ شالیمار کیمپس‘ لاہور‘ سکول آف پیٹروٹیکس‘ چراغ ٹائون‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور اور دی لاہور سکول‘ موہلنوال‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد308تھی۔