ٰپشاور ہائی کورٹ نے شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے کاروائی روکنے کی حکم امتناع میں توسیع کردی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

ں*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پی ٹی آئی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس وقار احمد کی عدالت میں ہوئی ۔سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارہ نے کہا کہ ایف آئی اے لاھور نے شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے جسٹس اشتیاق ابراہیم کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ اس پر الزامات کیا ہی, اور اس کیس میں کوئی جلدی ہے۔

یہ تو ممبر قومی اسمبلی ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کی کاپی ہمارے پاس ہی, عدالت کو دیتا ہوں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسارکیا کہ یہ جو الزامات ہے اس میں ہے کیا, تنقید کی ہے کسی پر ہم روزانہ ایک دوسرے پر کتنے الزامات لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس وقار احمدنے کہا کہ آپ نوٹس میں لکھا ہے کہ سٹیٹ کے خلاف باتیں کی ہی, اس میں تو ایسا نہیں ہے۔

کیا سیاستدان پر کوئی تنقید نہیں کرے گا۔ سیاستدان ایک دوسرے پر تنقید نہیں کریں گے تو کیا کرے گے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ سیاستدانوں کا تو کام ہے ایک دوسرے پر تنقید کرناجسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہاں کے وزیراعلی پر وہاں کوئی تنقید کریں اور پھر یہ ان پر انکوائری شروع کریں تو پھر کیا کرے گا۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ بھی برداشت کرے ان کو بھی برداشت کرنا چاہیئے تھا۔آپ بھی اپنا دل بڑا کریں, برداشت پیدا کریں۔ یوٹیوبر کو تھانے لے جاکر ملزمان کا انٹرویوز کئے جاتے عدالتیں اس پر تو نہیں چلتی ۔ عدالت نے کہا کہ عید کے بعد اس کیس کو سنے گے۔ عدالت نے شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے کاروائی روکنے کی حکم امتناع میں توسیع کردی