yامیر مقام کا شانگلہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

منگل 26 مارچ 2024 18:40

7اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ،انجینئر امیر مقام نے جاں بحق چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیاہے،انہوں نے کہا کہ واقعے پر بے حد افسوس ہے،دہشت گردی پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر کرنے کی سازش ہے،دشمن کے مذموم منصوبے خاک میں ملائیں گے، چینی شہریوں پر حملہ دراصل پاکستان اور اس کے قومی مفادات پر حملہ ہے۔