الیکشن کمیشن : خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 26 مارچ 2024 18:45

:اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نومنتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ، ممبر نثاردرانی نے کمیشن کے اختیار سے متعلق پوچھا تو دی جی لاء الیکن کمیشن نے بتایاکہ الیکشن کمیشن حلف لینے کیلئے اسپیکرکواحکامات دے سکتا ہے نومنتخب ارکان کے حلف نہ ہونے پرالیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات ملتوی کرسکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے درخواستوں پر سماعت کی سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی اوردرخواستگزارنومنتخب خواتین ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی پیش ہوئے وکیل شاہ خاور بولے کہ 4 مارچ کوخواتین ارکان اسمبلی کینوٹیفیکیشن جاری ہوئے تاہم اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے تاحل اجلاس بلا کراراکین کا حلف نہیں لیا جبتک حلف نہ ہو خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات ملتوی کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن نے پوچھا کہ کیا حلف نہ لینے پرکیا الیکشن کمیشن اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کیخلاف کاروائی کرسکتا ہی اگراسپیکرنے احکامات نہ مانیں توکیاہوگا وکیل شاہ خاور بولے کہ الیکشن کمیشن اسمبلی اجلاس کی اندرونی کاروائی میں مداخلت نہیں کرسکتا،سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہاکہ گورنرخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے پرقانونی تشریح کی جارہی ہے ،دیکھنا ہیکیا سمری کیبغیرگورنرازخود اجلاس بلا سکتے ہیں یا نہیں، جب اجلاس ہوگا تونومنتخب ارکان کا حلف لے لیا جائے گا۔

اسپیکرنے ارکان کے حلف لینے سے کبھی انکارنہیں کیا، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن بولے عام انتخابات کے بعدحلف لینے کامعاملہ بھی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے ، الیکشن کمیشن حلف سے متعلق ہدایات جاری کرسکتا ہے اسپیکرتاخیرکریں توکمیشن مداخلت کرسکتا ہے الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔