الیکشن کمیشن کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 26 مارچ 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور کے وکیل بھی کمیشن میں پیش ہوئے۔درخواست گزار محمد کفیل کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میں نے علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست دی تھی،کیس پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔